12 اپریل 2014 - 16:43
عرب حکام کی جانب سے تل ابیب کے خفیہ دورے

غاصب صہیونی ریاست کی وزارت خارجہ سے وابستہ اداروں کی رپورٹ سے نشاندہی ہوتی ہے کہ حالیہ مہینوں میں عرب ملکوں کے دسیوں حکام و شخصیات نے خفیہ طور پر تل آبیب کے دورے کئے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق جب سے اسرائیل کے وزیراعظم "بنیامین نتن یاھو" کی کابینہ میں "آویگڈور لیبرمین" نے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا ہے ، عرب ملکوں کے دسیوں حکام و اعلی شخصیات نے تل آبیب کے اپنے خفیہ دوروں میں لیبرمین سے ملاقات کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ، ان خفیہ ملاقاتوں میں عرب ملکوں کے حکام و اعلی شخصیات کے درمیان کئی اسٹراٹیجیک منجملہ اسرائیل کی سیکیورٹی تشویش دور کرنے کے دائرے میں سمجھوتوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ اسرائیل کے حکام ان ملکوں کہ جن میں زیادہ تر کے صہیونی ریاست کے ساتھ باقاعدہ تعلقات نہیں ہیں ، اپنے سیکیورٹی خطرات کو دور کرنے کے لئے تعاون کے خواہاں ہیں۔

.......

/169